گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر Instituto Cervantes کی طرف سے نیشنلٹی کے امتحان CCSE کے بعض سوالات کو تبدیل کیا گیا ہے، لہٰذا ہماری ویب سائٹ پر موجود نیشنلٹی کے امتحان CCSE کے خودکارٹیسٹ کو بھی نئی تبدیلیوں کے مطابق اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
جنوری 2019ء کا CCSE امتحان اور اس کے بعد ہونے والے تمام امتحانات اب نئے سوالات کے مطابق ہی ہونگے، جو لوگ اس سال امتحان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ایک مرتبہ اپنی تیاری کی تصدیق کر لیں۔
خودکار ٹیسٹ کا لنک یہ ہے: http://caminolegal.com/210
جو لوگ مطالعہ اور تیاری کے لیے CCSE کا نیا کتابچہ بصورتِ PDF حاصل کرنا چاہیں وہ Instituto Cervantes کی ویب سائٹ کے اِس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں:
https://examenes.cervantes.es/…/…/files/ccse_manual_2019.pdf
ڈاؤنلوڈ میں پرابلم کی صورت میں info@caminolegal.com پر ای میل کر کے کتابچہ منگوا سکتے ہیں۔