abc

Nacionalidad Española

نیشنلٹی کا نیا قانون آگیا ہے تو جن لوگوں کے پاس پہلے سے اپوائنٹمنٹ موجود ہیں اُن کا کیا ہو گا؟

3_2_5_PASAPORTE_Gیہ بات ہمارے قارئین کے علم میں آچکی ہے کہ 15 اکتوبر 2015ء سے نیشنلٹی کے حصول کا نیا قانون لاگُو ہو چکا ہے مگر اِس کی مکمل تنفیذ کے لیے ابھی Reglamento یعنی تفصیلی قوائد و ضوابط جاری ہونا باقی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں وہ قوائد منظور ہونے تھے اور اس کے اگلے دن یعنی ہفتہ 17 تاریخ کو سرکاری گزٹ میں جاری ہونے تھے تاہم ایسا نہ ہو سکا ۔اس وقت ہر Registro Civil میں تعینات سرکاری عملے میں بھی اِس حوالے سے کنفیوژن پائی جاتی ہے کہ ہو گا کیا ؟ اب امید کی جا رہی ہے کہ تنفیذ کے قوائد آئندہ جمعہ کو سپین کی کابینہ کے اجلاس میں منظور ہونگے اور ہفتہ کے روز سرکاری گزٹ میں جاری ہو جائیں گے۔ گزشتہ دنوں نیشنلٹی امور کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بارسلونا کی بار کونسل میں منعقدہ ہونے والی ایک معلوماتی کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیشنلٹی کا نیا قانون آجانے کے باوجود آئندہ چند سال تک یہ سہولت دی جائے گی کہ لوگ نیشنلٹی کی درخواست نئے طریقہ کار کے مطابق (یعنی آئن لائن) دینے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اپوائنٹمنٹ (یعنی cita) پر بھی جمع کروا سکیں ۔ اس کے بعد جیسے جیسے پہلے سے دیے گئے citas ختم ہوتے جائیں گے اِس نظام کو صرف آن لائن طریقہ کار تک محدود کر دیا جائے گا۔

جن لوگوں کے پاس پہلے سے نیشنلٹی کے citas موجود ہیں وہ نیشنلٹی کی درخواست اپنے Registro Civil میں جمع کروا سکتے ہیں مگرنیشنلٹی کی درخواست کے ساتھ منسلک ہونے والے ڈاکومنٹ اب نئے قانون کے مطابق ہی جمع کروانے ہونگےیعنی 100 یورو کا Tasa اداء کرنے کے ساتھ ساتھ DELEاور CCSE کے سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کرنا ہونگے ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ابھی تک یہ سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر پایا تو دوسرے لفظوں میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ تقریبا ًہر ایک کو نیشنلٹی کی درخواست اب آن لائن ہی جمع کروانی ہو گی۔ مثال کے طور پر اگر کسی آدمی کاcita سال 2016ء کے مئی/جون/جولائی یا اِس کے بعد ہے اور اس کو یقین ہے کہ اُس سے پہلے وہ دونوں سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکے گا تو وہ نیشنلٹی کی درخواست جمع کروانے کے لیے دونوں طریقوں میں سے کوئی سا بھی منتخب کر سکتا ہے۔نیشنلٹی کے نئے قانون کے متعلق جو بھی Reglamento جاری ہو گا ہم اُس کا خلاصہ عوام کے استفادہ کے لیے اپنے فیس بک پیج پر اُردو زبان میں پوسٹ کر دیں گے۔

نیشنلٹی کے امتحان کے سوالات میں تبدیلی

گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر Instituto Cervantes کی طرف سے نیشنلٹی کے امتحان CCSE کے بعض سوالات کو تبدیل کیا گیا ہے، لہٰذا ہماری ویب سائٹ پر موجود نیشنلٹی کے امتحان CCSE کے خودکارٹیسٹ کو بھی نئی تبدیلیوں کے مطابق اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ جنوری 2019ء کا CCSE امتحان اور اس کے بعد ہونے والے تمام امتحانات اب نئے سوالات کے مطابق ہی ہونگے، جو لوگ اس سال امتحان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ایک مرتبہ اپنی تیاری کی تصدیق کر لیں۔ خودکار ٹیسٹ کا لنک یہ ہے: http://caminolegal.com/210 جو لوگ مطالعہ اور تیاری کے لیے CCSE کا نیا کتابچہ بصورتِ PDF حاصل کرنا چاہیں وہ Instituto Cervantes کی ویب سائٹ کے اِس لنک سے استفادہ کر سکتے ہیں: https://examenes.cervantes.es/…/…/files/ccse_manual_2019.pdf ڈاؤنلوڈ میں پرابلم کی صورت میں info@caminolegal.com پر ای میل کر کے کتابچہ منگوا سکتے ہیں۔

نیشنلٹی پاس ہونے پر ساتھ اصل ڈاکومنٹ لیجانے ہونگے

جن لوگوں نے اپنی سپینش نیشنلٹی کی درخواست نئے نظام کے تحت آن لائن جمع کروائی ہے، نیشنلٹی پاس ہونے پر، اپنے مقامی رخسترو سول میں حلف دینے کے لیے جاتے وقت اُن کو وہی ڈاکومنٹ اپنے ساتھ رخسترو سول لیجانے ہونگے جو نیشنلٹی کی درخواست کے ہمراہ سکین کرکے اپلوڈ کیے تھے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ تمام ڈاکومنٹ، خصوصی طور پر اپنے مُلک سے آنے والے ڈاکومنٹ یعنی برتھ سرٹیفیکیٹ اور پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ وغیرہ کو سنبھال کر رکھیں۔

سوال: میں اور میری بیگم پاکستانی ہیں، سپین میں ریذڈنس کارڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں، ہمارے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اُس کے کاغذات بنوانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

سوال: میں اور میری بیگم پاکستانی ہیں، سپین میں ریذڈنس کارڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں، ہمارے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اُس کے کاغذات بنوانے کا کیا طریقہ کار ہے؟ جواب: لیگل ریذڈنس ہولڈ افراد کے ہاں نومولود بچے کے کاغذات بنوانے کی ترتیب مندرجہ ذیل ہو گی: 1: سب سے پہلے مقامی Registro Civil سے بچے کا برتھ سرٹیفیکیٹ اور فیملی بُک حاصل کی جائے گی۔ 2: دوسرے مرحلے میں پاکستانی قونصلیٹ سے S1 Form حاصل کیا جائے گا۔ 3: تیسرے مرحلے میں Nadra کے آن لائن سسٹم کی مدد سے بچے کا پاکستانی شناختی کارڈ برائےاورسیز یعنی NICOP اپلائی کیا جائے گا۔ 4: چوتھے مرحلے پر شناختی کارڈ آجانے کے بعد پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے بچے کا پاسپورٹ بنوایا جائے گا۔ 5: پانچویں مرحلے پر پاکستانی پاسپورٹ بن جانے کے بعد، مقامی بلدیہ آفس میں اپنے نومولود بچے کی Padron کروائی جائے گی۔ 6: چھٹے … Continue reading

زبان کے امتحان DELE اور معلومات کے امتحان CCSE کی تیاری کیسے کی جائے؟

آج کل ہمارے دفتر میں، ٹیلیفون پر، ای میل ایڈریس پر اور فیس بک پیج پر سب سے زیادہ موصول ہونے والا سوال یہ ہے کہ DELE اور CCSE کی تیاری کیسے کی جائے؟ تو اِس حوالے سے اپنے قارئین و صارفین کی رہنمائی کے لیے ذیل میں چند اہم چیزیں لکھ رہے ہیں۔ زبان کا امتحان DELE اِس بارے سب سے پہلی بات یاد رکھیں کہ DELE کا امتحان صرف نیشنلٹی کے لیے نہیں شروع کیا گیا، یہ بہت عرصہ سے موجود ہے اور نیشنلٹی کے علاوہ یورپین ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے سپین میں آکر تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اور مختلف سپینش کمپنیوں میں کام کرنے کے لیے آنے والے لوگ یہ امتحان دیتے ہیں، لہٰذا اِس امتحان کی تیاری کے لیے Material پہلے سے ہی موجود ہے اور اسی طرح اس کی تیاری کے لیے مختلف سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں … Continue reading

پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے رہنمائی کے لیے تشریف لائیں

پاکستانی قونصلیٹ جنرل بارسلونا سے نادرا نے شناختی کارڈز کے اجراء کی سروس ختم کر دی ہے، اب شناختی کارڈ نادرا کی ویب سائٹ پر موجود اپلیکیشن کے ذریعے آن لائن اپلائی کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اس بارے خود مہارت نہیں رکھتے تو نادرا کی آن لائن سروس کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلہ میں رہنمائی کے لیے ہمارے دفتر تشریف لائیے۔

نیشنلٹی کے نئے قانون کے متعلق آپ کے تمام سوالات کا جواب

نیشنلٹی کا نیا قانون کب منظور ہوا تھا؟ نیشنلٹی کے نئے قانون کی منظوری کے مراحل جون/جولائی 2015ء میں تکمیل پذیر ہوئے تھے جبکہ نیا قانون 14 جولائی 2015ء کو باقاعدہ طور پر سرکاری گزٹ BOE میں شائع کر دیا گیا تھا۔ نیشنلٹی کا نیا قانون کب سے نافذ العمل ہے؟ 14 جولائی 2015 کے گزٹ میں اعلان کر دیا گیا تھا کہ نئے قانون کی عملداری کا آغاز 15 اکتوبر 2015ء کو ہو گا، گزٹ میں جاری ہو جانے کے وجہ سے 15 اکتوبر 2015ء کو اس قانون کا خود بخود اطلاق ہوچکا ہے۔ جن کے پاس پہلے سے اپوائنٹمنٹ ہے اُن کے کاغذات کیسے جمع ہونگے؟ جن کے پاس پہلے سے اپوائنٹمنٹ موجود ہے، ان کے کاغذات اُسی اپوائنٹمنٹ پر RegistroCivil میں جمع ہو سکتے ہیں مگر ڈاکومنٹس نئے قانون کے مطابق ہی جمع کروانے ہونگے۔ نیشنلٹی کے لیے کونسے 2 سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں؟ نیشنلٹی … Continue reading

نیشنلٹی کے پہلے CCSE امتحان میں کونسے سوالات آئے؟

سپینش نیشنلٹی کے حصول کے لیے ضروری قرار دیے جانے کے بعد ملک بھر میں CCSE کا پہلا امتحان 29 اکتوبر 2015ء کو ہوا۔ اس ٹیسٹ میں حصہ لینے والے افراد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اُن کی سوچ سے بھی زیادہ آسان تھا۔ شیڈول کے مطابق تمام امیدواروں کو شام ساڑھے پانچ بجے امتحانی مراکز میں پہنچنا تھا جبکہ ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز 6 بجے ہوا، مکمل کرنے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا۔ کچھ پاکستانی امیدواروں نے بتایا کہ انہوں نے 10 منٹ میں ہی ٹیسٹ مکمل کر لیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں جو سوالات پوچھے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں: La forma política del Estado español es… El Jefe del Estado es… Los colores de la bandera española son… ¿Quiénes forman parte del Gobierno? Al poder legislativo le corresponde… Los miembros del Senado se eligen cada… ¿A quién informa de su gestión el Defensor del Pueblo? … Continue reading

25 Preguntas de Nacionalidad Española

ہر مرتبہ ٹیسٹ سٹارٹ کرنے پر 25 مختلف سوالات سامنے آئیں گے۔

300 Preguntas de Nacionalidad Española

سٹارٹ کوئیز پر کلک کرنے سے 300 سوالات ایک ہی مرتبہ سامنے آئیں گے۔

نیشنلٹی کا نیا قانون آگیا ہے تو جن لوگوں کے پاس پہلے سے اپوائنٹمنٹ موجود ہیں اُن کا کیا ہو گا؟

یہ بات ہمارے قارئین کے علم میں آچکی ہے کہ 15 اکتوبر 2015ء سے نیشنلٹی کے حصول کا نیا قانون لاگُو ہو چکا ہے مگر اِس کی مکمل تنفیذ کے لیے ابھی Reglamento یعنی تفصیلی قوائد و ضوابط جاری ہونا باقی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں وہ قوائد منظور ہونے تھے اور اس کے اگلے دن یعنی ہفتہ 17 تاریخ کو سرکاری گزٹ میں جاری ہونے تھے تاہم ایسا نہ ہو سکا ۔اس وقت ہر Registro Civil میں تعینات سرکاری عملے میں بھی اِس حوالے سے کنفیوژن پائی جاتی ہے کہ ہو گا کیا ؟ اب امید کی جا رہی ہے کہ تنفیذ کے قوائد آئندہ جمعہ کو سپین کی کابینہ کے اجلاس میں منظور ہونگے اور ہفتہ کے روز سرکاری گزٹ میں جاری ہو جائیں گے۔ گزشتہ دنوں نیشنلٹی امور کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے … Continue reading

Preguntas de Nacionalidad Española CCSE

پہلا ٹیسٹ: ہر مرتبہ ٹیسٹ سٹارٹ کرنے پر 25 مختلف سوالات سامنے آئیں گے۔ Test de nacionalidad española (CCSE 2019) – TEST DE 25 PREGUNTAS دوسرا ٹیسٹ: 300 سوالات ایک ہی مرتبہ سامنے آئیں گے۔ Test de nacionalidad española (CCSE 2019) – TEST DE 300 PREGUNTAS

Bienvenidos

Bienvenidos a la página de Camino Legal, aquí podrá encontrar toda la información sobre nuestros servicios.